گواہی Evidence, Urdu/Hindi pod cast

Mar 15, 2015, 02:18 PM

گواہی (Evidence, Urdu/Hindi pod cast) ان شا )مختصر ادبی انشایہ( آدھی رات ہوتے ہی وُہ سیاہ پہا ڈوں سے اُترے اور موم بتیوں کی بستی پر شبِ خون مارا۔ وُہ فتح یاب ہوئے .۔شمع دانوں کو بم کے دھماکوں سے اُڑا دیاگیا۔ سر قلم کر دیے گئے۔ بازو کاٹ دیے گئے۔ بھیڑ بکریوں کو نکاح کی رسی سے باندھ کر ضرورت اور استعمال کے لئے حفاظت میں لے لیا گیا۔ پھر سب زومبی وادی اتباع میں جمع ہوئے۔ مسندِ مقدس پہ بیٹھے زومبیِ اعظم نے معصوم لہو سے لتھڑا ہوا ہاتھ بلند کیا اور بلند آواز میں کہا پیش قدمی، مسلسل پیش قدمی حتیٰ کے ہمارا عمل اس بات کی گواہی بن جائے کے وہ رحمان بھی ہے اور رحیم بھی. وادی اتباع نعروں سے گونج اٹھی . وکیلوں کے ایک وفد نے گل پاشی کی .

شارق علی www.valueversity.com