دریاؤں کے ساتھ ، وادی گم ، انشے سیریل ، چوتھی قسط BY THE RIVER, BYGONE VALLEY, 4TH EPISODE URDU/HINDI POD CAST

Jun 07, 2015, 03:02 PM

Fourth episode of Bygone Valley, short story pod cast serial, covers the period of human civilization until 2,150 years BC when Ziggurat was built in Mesopotamia as the temple of moon God. Bygone valley (Urdu/Hindi Inshay) covers history of 22,000 years of human civilization until the modern times in a fictional metaphor story form. Keep listening, keep reading and enjoy! Written and narrated by Shariq Ali دریاؤں کے ساتھ ، وادی گم ، انشے سیریل ، چوتھی قسط ، شا رق علی رات کی خاموشی میں رباب کی قدیم پر سوز دھن نے مجھے جگا دیا . گویا ابو آدم اب تک جاگ رہا تھا . میں نے ٹینٹ کی زپ کچھ اس طرح کھول لی کے تاروں بھرا آسمان میرے سامنے تھا . ایسی جھلملاہٹ اس ویرانے ہی میں ممکن تھی . خیال نے رباب کی دھن کا ہاتھ تھاما اور میں دجلہ و فرات کے کنارے کھڑا تھا . یہاں تین ہزار پانچ سو ق م میں مسوپوٹمیا ، موجودہ عراق اور مصر کا علاقہ ، میں پہلے پہل شہری زندگی نے آنکھ کھولی. یہ لوگ ارد گرد کی چھوٹی بستیوں سے تجارت کر کے امیر ہوتے چلے گئے . خوش حالی نے ذہن کے دریچے کھول دیے . اور یہیں ہم انسانوں نے تین ہزار ایک سو ق م میں پہلی بار لکھنا سیکھا . پتھروں کو تراش کر عظیم عمارتیں بنائیں . اور یہیں پہلی بار منظم مذاہب نمودار ہونا شروع ہوے . دریاے نیل میں پیپرس اور لکڑیوں سے بنی کشتیاں چلنے لگیں . تین ہزار دو سو پچاس ق م میں مسوپوٹمیا کے باشندوں نے لکڑی کے تختے جوڑ کر پہیہ ایجاد کیا اور گھوڑا گاڑی میں اس کا استعمال کیا . تین ہزار ق م میں تانبے اور ٹین سے ملی دھات کانسی کو اوزاروں اور ہتھیاروں میں ڈھالنے کا فن عام ہوا . پھر دو ہزار پانچ سو نوے ق م میں گیزا کے مقام پر عظیم الشان احرام تعمیر کر کے فرعون خوفو کی تدفین کی گئی رباب کی آواز آنا بند ہو گئی . نیند مجھ سے کوسوں دور تھی . میں دریاؤں اور تہذیبی ارتقا کے تعلق پر غور کرنے لگا . ہزاروں سال کے سالانہ سیلاب کے ساتھ آنیوالی زر خیز مٹی سے بنی ان وادیوں میں غذا کی فراوانی اور فراغت نے تہذیبی ارتقا کا راستہ ہموار کیا . ایسا ہی وادی مہران میں بھی ہوا . دو ہزار پانچ سو ق م میں د ریا ے سندھ کے کنارے ایک عظیم تہذیب کے نمائندہ دو شہر موئن جو دارو اورہڑاپا تعمیر کیے گئے . دو ہزار ایک سو پچاس ق م میں مسوپوٹمیا ہی میں ار کے مقام پر چاند دیوتا کی عبادت گاہ زگرت تعمیر ہوئی جوقدیم طرز تعمیرکا شاہکارہے ---- جاری ہے www.valueversity.com