رانتی کی دھُن پر ناچتی پریاں

Apr 30, 2015, 03:26 PM

Subscribe

اور اب سنیے پاکستان کا ایک منفرد فن کے بارے میں جو صرف صحرائی خطے چولستان میں آباد ہندوؤں کے پاس ہے۔ اپنے ہاتھوں سے اپنی موسیقی کا آلہ بناتے ہیں جسے رانتی کہتے ہیں۔ پھر رانتی سے مارواڑی موسیقی بجا کر، حسین دوشیزاؤں کے روپ میں خطرناک کرتب دکھاتے ہیں۔ لیکن یہ منفرد فن، زوال کا شکار ہے کیونکہ اِس کے وارثوں میں معاشی سکت رہی ہے نہ پاکستان میں موسیقی کی جدت پسند دنیا نے اِس طرف کوئی توجہ دی ہے۔ چولستان سے ظہیرالدین بابر کی رپورٹ جو ایک فنکار کی آواز سے شروع ہو رہی ہے۔۔۔