’میں لکشمی میں ہیجڑا‘ کتاب کی مصنف لکشمی ترپاٹھی سے گفتگو

May 06, 2015, 04:03 PM

Subscribe

اسلام آباد میں ایک نجی ادبی میلہ لگایا گیا جہاں یہ پہلا موقع تھا کہ خواجہ سراؤوں کے مسائل کے موضوع پر ایک مباحثہ رکھا گیا۔ اس مباحثے میں بھارت اور پاکستان سے خواجہ سراؤوں نے شرکت کی اور اپنے وجود سے جڑے مسائل پر روشنی ڈالی جسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بڑی توجہ سے سنا۔ ان شرکاء میں موجود بھارت کی خوجہ سراء لکشمی نرائین ترپاٹھی بھی تھیں جنہوں نے حال ہی میں ’میں لکشمی میں ہیجڑا‘ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی ہے جس کا چار زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے۔ لکشمی ترپاٹھی بھارت میں خواجہ سراؤوں کے حقوق کے لیے ایک سرگرم کارکن ہیں اور بھارت ناٹیم کی ڈگری بھی رکھتی ہیں۔ نامہ نگار نخبت ملک نے لکشمی نرائین ترپاٹھی سے گفتگو کی ہے اور پہلے یہی پوچھا کہ اس کتاب کو لکھنے کا فیصلہ انہوں نے کیوں کیا؟