کرائے کے ہجوم کا کاروبار: آڈیو رپورٹ

Jun 19, 2015, 11:21 AM

Subscribe

اکثر خبروں میں دکھایا جاتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے توڑ پھوڑ کر دی، املاک کو نقصان پہنچایا توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو زندہ جلادیا۔ بی بی سی اردو کی اس خصوصی رپورٹ کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب کرائے کے ہجوم فراہم کرنا ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ یہ مشتعل ہجوم ہے کیا اور وہ کون سے عناصر ہیں جو عام نوجوانوں کو ایک ایسے ہجوم کی شکل دیتے ہیں جس کے غیض و غضب کے آگے ہر کوئی یہاں تک کے قانونی ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں؟ ہماری نامہ نگار صبا اعتزاز کی اس رپورٹ کے لیے بی بی سی کو چند ایسے ہی افراد تک خصوصی رسائی حاصل ہوئی۔ رپورٹ میں شامل افراد کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے۔