دریائے سندھ کی ملکیت کہاں ہے؟ اس کے لیے کون بولے گا؟

Aug 12, 2015, 12:32 PM

Subscribe

پنجاب میں دریائے سندھ کی گزرگاہ سے جڑے کچے کے علاقے ہر سال سیلاب کی نذر ہو جاتے ہیں جس سے مکینوں کی فصلوں اور گھروں کو نقصان تو پہنچتا ہی ہے حکومت کے بھی کروڑوں روپے امداد اور بحالی کے کاموں میں صرف ہوتے ہیں۔ اس سال سیلاب بھی جلدی آیا جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع تو نہیں ہوا مگر املاک کو نقصان بہت زیادہ ہوا۔ ہمارے ساتھی طاہر عمران نے سیلاب سے متاثرہ ضلعے لیہ کے ڈائریکٹر انفارمیشن رانا اعجاز سے گفتگو کی اور پوچھا کہ آخر دریا کے اندر بنائی گئی آبادیوں پر حکومت کیوں کارروائی نہیں کرتی اور کیا صرف بحالی اور امداد تک ہی حکومت کا کام محدود رہے گا؟