طلبا کی شکایت پر کامسیٹس کے خلاف تحقیقات کا آغاز

Sep 17, 2015, 04:02 PM

Subscribe

انسداد بدعنوانی کے سرکاری ادارے نیب نے طلبا کی شکایت پر کارروائی کرتےہوئے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنے والے خودمختار تعلیمی ادارے کامسیٹس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کامسٹیس کے لاھور کیمپس کی انتظامیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری کے بغیر دوہری ڈگری (ڈوول ڈگری) پروگرام شروع کیا اور تعلیم مکمل کر لینے والے طلبا کو ڈیڑھ برس گزر جانے کے باوجود ایک بھی تصدیق شدہ ڈگری جاری نہیں کی۔ اسلام آباد سے آصف فاروقی کی رپورٹ۔ مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ www.bbcurdu.com