دس سال بعد بالاکوٹ کے شاہین سکول میں کیا بدلا

Oct 06, 2015, 05:30 PM

Subscribe

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے نے ایک پوری نسل کا صفایا کر دیا تھا۔ یہ ایک ایسے وقت آیا جب پورے علاقے میں بچے سکول گئے میں تھے۔ ہلاک ہونے والے 75 ہزار افراد میں بہت سےبچے تھے جو اپنے سکولوں کی عمارتیں گرنے کے نتیجے میں دب گئے تھے۔ بالاکوٹ شہر میں جو زلزلے کے مرکز کے قریب تھا سیکنڑوں بچے شاہین سکول میں ہلاک ہوئے۔ ہمارے نامہ نگار شاہذیب جیلانی سب سے پہلے وہاں پہنچنے والے صحافیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے وہاں ہونے والی تباہی اور ہلاکت کی رپورٹنگ کی۔ دس سال بعد وہ بالا کوٹ لوٹے اور بچ جانے والے چند افراد سے ملے۔