ہنزہ کی ہنر مند خواتین کا تعمیر کردہ شاہکار میوزک سینٹر

Nov 05, 2015, 03:53 PM

Subscribe

پاکستان کی وادی ہنزہ میں ایک کمیونٹی میوزک سینٹر تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے جس کی تعمیر میں راج مزدور سے لے کر بڑھئی اور رنگ سازی تک، سبھی کام زیادہ تر خواتین نے کیے ہیں۔ آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے ایک پروگرام کے تحت بننے والے اس عمارت کی تعمیر کا مقصد مقامی موسیقی کو زندہ رکھنا ہے۔ ہمارے ساتھی احمد رضا پچھلے دنوں ہنزہ گئے اور اس کی ادارے میں کام کرنے والی محنت کش خواتین اور موسیقاروں سے گفتگو کی