وفاقی حکومت کے کسان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز

Nov 06, 2015, 04:02 PM

Subscribe

پاکستان کی وفاقی حکومت نے کسان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ تین سو اکتالیس ارب روپے کے اِس پیکج میں مستحق کسانوں کے لیے امدادی رقوم، مداخل کی قیمتوں میں کمی، آسان قرضے اور زرعی رعایات جیسے کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے لودھراں اور سیالکوٹ کے اضلاع میں کسانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ وفاقی حکومت اِس کسان پیکج کو تاریخی قرار دے رہی ہے لیکن کسان کیا کہتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے ہمارے ساتھی آصف فاروقی نے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں چند کسانوں سے بات کی۔ مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں www.bbcurdu.com