گوادر کے حوالے سے خصوصی مباحثہ

Feb 20, 2017, 12:48 PM

Subscribe

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں تین سال قبل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا اور ایک سال کے بعد بلدیاتی ادارے منتخب نمائندوں کے حوالے کیے گئے۔ صوبے کے ساحلی علاقے گوادر کے شہری مسائل کے حل کے لیے یہ نمائندے کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی، نکاسی، تعلیم اور صحت کے شعبے کے مسائل کس قدر کم ہوئے ہیں۔ گوادر میں ہمارے ساتھی ریاض سہیل نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ شہری اور تاجر رہنما سے بات کی اور ان سے اسی پر سوالات کیے۔