MAYA مایا، سیج، انشےسیریل، چھبیسواں انشاء MAYA, SAGE, URDU / HINDI PODCAST SERIAL, EPISODE 26

Aug 13, 2017, 09:44 AM

MAYA مایا، سیج، انشےسیریل، چھبیسواں انشاء MAYA, SAGE, URDU / HINDI PODCAST SERIAL, EPISODE 26 Meet the dramatic, volcano-studded horizons, the lush forests, cobblestone streets and ancient Mesoamerican civilization of Maya in this story about Guatemala مایا، سیج، انشےسیریل، چھبیسواں انشاء، شارق علی چرچ کے خوش نما چوبی فرش پر سفید و سیاہ عروسی لباس پہنے وہ پہلو بہ پہلو نشستوں پر بیٹھے مہمانوں کے بیچ سے گزر کر رسومات کے مقام تک پہنچے۔ انگوٹھی پہنائی گئی۔ گل دستوں کا تبادلہ ہوا۔ ایجاب و قبول کے بعد پر جوش بوسے پر پھولوں کی بارش ہوئی۔ موڈستو کا شگفتہ تعارف میں نے اور اڈانیا کی دلکش نثری ترجمانی سوفی نے کی۔ پھر یونیورسٹی ہال میں پر تکلف کھانے اور موسیقی سے تقریب کا اختتام ہوا۔ ہنی مون کے دو ہفتے بعد ٹی ہاؤس میں ملے تو سوفی نے پوچھا۔ کیسی گزریں چھٹیاں؟ اڈانیا بولی۔ کچھ دن گواٹیمالا سٹی میں خاندان کے ساتھ دعوتیں اور پکنک۔ ساحل صرف پچاس میل دور ہے۔ پھر موٹاگووا دریا کے کنارے اور ایٹٹلان جھیل کے حسن کی قربت میں یادگار دن گزرے۔ ملک کی بیس فیصد آبادی گویٹامالا سٹی میں آباد ہے۔ خاصا ترقی یافتہ شہر ہے یہ ۔ ٹرین سے میکسیکو اور ایل سلواڈور تک رابطہ اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی۔ آتش فشاں پہاڑوں کے دامن میں آباد ہمارے شہر میں زلزلہ ایک مسلسل خدشہ ہے۔ رمز بولا کچھ اور تفصیل؟ موڈستو نے کہا۔ گوئیٹامالا درختوں سے گھرے مقام کہ کہتے ہیں۔ برساتی جنگلوں سے بھرا ہمارا دیس دائمی بہار کا ملک ہے۔ وسطی امریکہ میں اس کی سرحدیں میکسیکو، بحر الکاہل کے ساحلوں اور دیگر ملکوں سے ملتی ہیں. ساتھ جڑا ملک بیلیز ہمارا ہی حصہ تھا۔ برطانیہ کو ہائی ویز تعمیر کرنے کے وعدے پر سونپا گیا۔ یہ وعدہ کبھی وفا نہ ہو سکا۔ بلو ڈینم جینز اور انسٹینٹ کوفی کا تعارف دنیا سے ہم ہی نے کروایا۔ سب سے پہلے چاکلیٹ بار مایا زمانے میں یہیں بنی۔ جرائم بہت زیادہ ہیں حالانکہ ستر فیصد آبادی تعلیم یافتہ ہے۔ اور عام زندگی؟ سوفی نے پوچھا۔ اڈانیا بولی۔ عمومی زبان ہسپانوی۔ لیکن اکیس مایازبانیں بھی۔ امریکی ڈالر بھی لیکن مقامی کرنسی کوئیٹزل کہلاتی ہے جو ہماری قومی چڑیا ہے۔ مایا کوئیٹزل کے پر کرنسی کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ آدھی آبادی مایا۔ آدھی ملی جلی نسل لیڈینوز جیسے میں۔ پھلوں، سبزیوں، گنے، کوفی، الائچی، پیٹرول اور نایاب لکڑی کی در آمد سے آمدنی۔ اور تاریخ؟ رمز نے پوچھا۔ موڈستو بولا۔ انسانی موجوگی کے آثار تو بارہ ہزار ق م سے ملتے ہیں۔ مایا تہذیب دو ہزار ق م سے پندرہ سو ص ع تک پوری دنیا سے الگ تھلگ اپنی انفرادی شناخت میں قائم رہی۔ وہ پہلی میزو امریکی تہذیب تھی جس نے لکھنا سیکھا۔ مہذب ثقافت اور شہری ریاستیں قائم کیں جو اونچی احرام جیسی سیڑھیوں والی عبادت گاہوں سےآراستہ تھیں۔ ریاضی میں ان کی مہارت اور کلینڈر کی درستگی حیران کن ہے۔ مایا شہر ٹکال میں تین ہزار قدیم عمارتیں ہیں۔ بہت سی چھہ سو ق م پرانی۔ دو سو فٹ بلند ٹیمپل چار ٹکال کی سب سے اونچی عمارت ہے۔ مایا حکمران پر آسائش اور عیش پسند زندگی گزارتے تھے۔ جانوروں کی کھالوں کے رنگین لباس، پرندوں کے پروں سے سجے تاج اور نایاب زیورات پہنتے تھے۔ پندرہ سو چوبیس میں ہسپانوی مہم جو پیڈرو ڈی ایلواراڈو نے مایا تہذیب کو تاراج کیا۔ پھر تین سو سال بعد ہم نے ہسپانوی تسلط کو شکست دے کر آزادی حاصل کی۔ پروفیسر بولے ۔ بدقسمتی سے انیس سو ساٹھ سے شروع ہونے والی سیاسی اور فوجی خانہ جنگی چھتیس سال تک جاری رہی اور دو لاکھ لوگ مارے گئے۔ بلا شبہ مایا ریاضی میں بے مثال تھے۔ کہتے ہیں صفر کا تصور سب سے پہلے انہوں نے ہی دنیا کو دیا۔ عجیب بات ہے کہ ریاضی میں مہارت قدیم ہندو، میسوپوٹمیا اور دنیا کے دور دراز خطوں میں بسنے والی قدیم تہذیبوں میں مشترک تھی . کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ان سب تہذیبوںنے ریاضی ایک ہی استاد سے سیکھی۔ وہ استاد کون تھا؟ یہ ایک سربستہ راز ہے۔ ۔۔۔۔ جاری ہے۔ For listening all episodes and to subscribe, please click the following link. Thanks https://www.youtube.com/user/shariqwise I am Azm, a student of Sage University. Enjoy stories by me, my friends and teachers from every corner of the globe in this Urdu / Hindi Podcast serial Listen, read, reflect and enjoy! www.valueversity.com