برطانیہ سے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے آنے والی شبنم شفیع سے گفتگو
Share
Subscribe
پاکستان میں دس سال پہلے کے زلزلے کے بعد برطانیہ اور دیگر ملکوں کے لوگ بھی اپنے عزیز و اقارب کی مدد کے لیے پاکستان پہنچے۔ اِن میں سے ایک برطانیہ کے شہر رادرھیم کی شبنم شفیع بھی تھیں جن کے چالیس قریبی رشتہ دار زلزلے کی تباہی سے ہلاک ہوئے۔ وہاں جا کر وادی وادی پھر کر ایسے متاثرہ دیہات کی نشاندہی کی جو کاغذی نقشوں پر نہیں ہوتے تھے تاکہ امدادی ٹیمیں اُن گمنام آبادیوں تک خوراک پہنچائیں۔ اُسی دوران اُن کی ملاقات بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک کی شبنم محمود سے بھی ہوئی۔ آج دس سال بعد دونوں شبنم برطانیہ میں مِل بیٹھیں اور یادوں سے بھرا ہوا ایک ڈبہ کھولا۔ سنیے کہ اُس ڈبے میں کیا ہے۔۔۔۔۔
