’افغانستان پاکستان کو ایک دوسرے کا اعتماد بحال کرنا چاہیے‘

Dec 09, 2015, 05:28 PM

Subscribe

افغانستان میں امن کے حوالے سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی اہمیت پر بی بی سی اردو نے خصوصی گوگل ہینگ آؤٹ کا اہتمام کیا۔ گوگل پلس اور یوٹیوب پر براہِ راست نشر کیے گئے اس ہینگ آؤٹ میں کابل سے سماجی کارکن آرزو صافی نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد سے نجی پشتو چینل خیبر ٹی وی سے تعلق رکھنے والے صحافی حسن خان اور نیوز ویک کے نامہ نگار سمیع یوسفزئی نے شرکت کی۔